کمپنی

ہمارا حتمی مقصد یہ ہے کہ اس دنیا کو ایک مستحکم جگہ بنائیں اور لوگوں کے معیارِ زندگی کو بہتر بنائیں

ویڈیو چلائیں

NextCity Labs

ٹیکنالوجی کا جذبہ

ہم ایک ہسپانوی بیں الاقوامی ٹیکنالوجی کمپنی ہیں اور میکسیکو، چِلی، ہانگ کانگ اور بہت سے ممالک میں مجاز تقسیم کاروں کے ذریعہ موجود ہیں۔ ہم قابلِ تجدید توانائی اور اسمارٹ شہروں کےشعبے میں سامان / حل تیار کرتے اور بناتے ہیں۔ ہماری مصنوعات دنیا کی مطلوب ترین منڈیوں میں ستیاب ہیں خصوصاً برِ اعظم یورپ اور امریکہ جو کہ ہمارکی مرکزی منڈیاں ہیں۔

NextCity Labsایک کمپنی کے طور پر

NextCity labs®"اسمارٹ شہروں" کے فریم ورک کے تحت تشکیل دی گئی تھی: ایک ایسی تحریک جس کا مقصد ساتھ دیگر وسائل کے ساتھ ساتھ ٹیکنالوجی اور جدت کی صلاحیتوں کے استعمال ہے تاکہ ان کا زیادہ موثر استعمال کیا جائے ، مستحکم ترقی کو فروغ یا جائے اور لوگوں کے معیارِ زندگی کو بہتر بنایا جائے۔ اس لحاظ سے، ہم روایتی شہروں کو اسمارٹ شہروں میں بدلنے کے لئے ان تمام ٹیکنالوجیز کو معاشرے کی خدمت میں لگاتے ہیں۔

"اسمارٹ شہروں" کی مثال کے اندر، ہمیں توانائی میں مہارت حاصل ہے، جو ہر لحاظ سے ایک اسٹریٹجک شعبہ ہے، جس پر بنیادی طور پرتوجہ مرکوز کی جاتی ہے: فوٹو وولٹائکس، توانائی کا ذخیرہ، سینسنگ اور آئی او ٹی (اشیاء کا انٹرنیٹ)۔

ہم جدت کے رہنما ہیں جو انتہائی اعلی درجے کی ٹیکنالوجی کو یکجا کرتے ہیں، ان کو اپنی کمپنیوں کی ضروریات کے لئے منفرد مصنوعات میں ترکیب دیتے ہیں، ہمیشہ اعلیٰ معیار اور مستحکم اجزاء کو استعمال کرنے کے اعتماد کے ساتھ، اور ہر ایک مصنوعات میں ایک خوبصورت ڈیزائن کے تحت۔

کمپنی کی اقدار

ماحول

ماحول کمپنی کی روحانی اساس ہے؛ ہم آج کے مسائل کا حل فراہم کرتے ہیں تاکہ آنے والی نسلوں کی بہتر دنیا مل سکے۔

لوگ

لوگ شہر کی روح ہیں۔ کسی بھی تکنیکی ترقی کا مقصد لوگوں کے معیارِ زندگی کو بہتر بنانا ہونا چاہیئے

معیاری مصنوعات

اعلی ترین تکنیکی معیار کے تحت میعاری مصنوعات۔ ہماری سرٹیفیکیشن سب سے زیادہ معروف بین الاقوامی تنظیموں کی طرف سے ہیں۔

اعتماد اور سقاحت

معیار مصنوعات کا صارف کے اعتماد کی صورت میں ترجمہ ہوتا ہے۔ ہمارے پاس بھی اس اعتماد کو برقرار رکھنے کے لئے فروخت کے بعد ایک مکمل خدمات موجود ہیں۔

محرک

ہمیشہ ہماری کمپنی، مصنوعات اور افعال کی بہتری کی طرف گامزن رہنا۔ ہم دنیا بھر کی منڈیوں کی خدمت فراہم کرتے ہیں اور ہمارے پاس اپنے صارفین اور شراکت داروں کی زبان میں ان کی خدمت کے لئے تجارتی عملہ موجود ہے۔

مہارت

ہم ایک ایسی کمپنی ہیں جو اپنے شعبے میں مہارت رکھتی ہے اور ہمارے پاس علم کے مختلف شعبوں سے کثیر الشعبہ ٹیمیں موجود ہیں جو مہارت، تجربہ فراہم کرتی ہیں اور ان سب سے اوپر اُن کا جوش و جذبہ اور صلاحیتیں ہیں۔

" مستقبل کے شہروں کو لوگوں اور ماحول کو ذہن میں رکھتے ہوئے تعمیر کرنا چاہئے ، ان کی خدمت کے لئے جدید ترین ٹیکنالوجیوں کا استعمال کرتے ہوئے۔"